01 جون ، 2014
کراچی…کراچی میں دہشت گرد پھر سرگرم ہو گئے دو گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے دو واقعات ہوئے ، طارق روڈ میں دکان پر دستی بم حملے میں زخمی شخص دم توڑ گیاجبکہ نیو کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہو گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ طارق روڈ پر ایک دکان کو بال بم سے نشانہ بنایا گیا۔کراچی کے علاقے طارق روڈ پر پر نامعلوم ملزمان نے ایک ریسٹورنٹ پر بال بم پھینکا جس کی زد میں آکر 4 افراد زخمی ہوگئے، اسپتال منتقلی کے دوران ایک زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ کے مالک کو کئی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے دو منٹ چورنگی پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکردو افرادجاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عبدالغفار اور حنیف الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل پیپلز چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ جبکہ لائنز ایریا میں مکان سے خاتون کی لاش ملی ہے۔