01 جون ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار شیڈو بجٹ سے قبل بجٹ تجاویز پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شہر پاکستان کو 70 فیصد دیتا ہے اسے وفاقی بجٹ میں 5 فیصد بھی نہ دیا جائے تو کیا انصاف ہوگا۔ اگر حکومت نے سندھ کے میگا پروجیکٹس کی منظوری نہ دی تو احتجاج کریں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فارو ق ستار کا کہنا تھا کہ آج یکم جون ہے اور جون کا مہینہ بجٹ کا مہینہ ہوتا ہے۔ ہمارا تو نعرہ ہے کہ ہم پاکستان کے عوام کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ایکنیک کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں سندھ کے بڑے منصوبوں کی منظوری نہییں دی گئی تو ہم احتجاج کریں گے۔ اور ہم قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے کہ سندھ کے 11 منصوبوں کو بجٹ میں کیوں نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے 4 منصوبوں سمیت سندھ کے 11 منصوبوں کو بجٹ میں رکھا جائے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی کے لئے ڈیڈھ سو ارب روپے کے پیکج جبکہ حیدر آباد کے لئے 20 اور سکھر میر پور خآص کے لئے 10 10 ارب روپے رکھے جائیں۔