پاکستان
01 جون ، 2014

صرف میڈیا کی نہیں پاکستان کو بچانے کی لڑائی لڑ رہے ہیں،حامد میر

 صرف میڈیا کی نہیں پاکستان کو بچانے کی لڑائی لڑ رہے ہیں،حامد میر

لاہور…جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، لگتا ہے جنرل ضیاء الحق کا دور بھیانک انداز میں واپس آ گیا ہے،جمہوری حکومت غیرموثر ہو گئی ، عدالتوں کے حکم پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ، لاہور پریس کلب میں آزادی صحافت کودرپیش خطرات کے موضوع پر سیمینار سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ حکومت صحافیوں پر حملوں کی صرف مذمت کرتی ہے ،ذمہ داروں کو گرفتار نہیں کیا جاتا ،حامد میر کاکہناتھا کہ ملتان کے واقعے کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہیے کہ یہ حملہ کس نے کیا اور ماسٹر مائنڈ کون ہے ، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 19 اپریل کو اْن پر حملہ کیا ،حامد میر کا کہنا تھا کہ جو لوگ بندوق کے زور پرآزادی صحافت کو چھیننے کا سوچ رہے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں ،حامد میر کاکہنا تھا کہ حکومت لندن میں طاہر القادری اور چودھری شجاعت کی ڈوریاں ہلانے والوں کا نام کیوں نہیں بتاتی ، ہم صرف میڈیا کی نہیں پاکستان کو بچانے کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

مزید خبریں :