پاکستان
01 جون ، 2014

امریکہ ، پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی تیاری کررہاہے،حافظ سعید

ملتان …جماعت دعوة کے سربراہ حافظ سعید کاکہناہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی تیاری کررہاہے۔پاکستان کے دفاع کے لئے تمام جماعتوں کیساتھ مل وسیع اتحاد بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں حافظ سعید کاکہناتھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت،علاقیت اور لسانی تشدد امریکہ اور بھارت کے مشترکہ ایجنڈے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سازش کے تحت لایاگیاہے۔جس سے پاکستان سے زیادہ بھارت کوخطرہ ہے۔ نریندر مودی سے پاکستان کے لئے نرم رویئے کی امید نہیں کی جاسکتی۔ایک سوال کے جواب میں حافظ سعید کاکہناہے تھاکہ لندن میں اکھٹے ہونیوالے لوگ حکومتیں بنانے اور گرانے کے منصوبے پر بیٹھے ہیں۔لیکن وہ پاکستان کے دفاع کیلئے تمام جماعتوں کیساتھ مل وسیع اتحاد بنانیکی کوشش کررہے ہیں۔جس کا مقصدملک کے دفاع کو مظبوط کرناہے۔

مزید خبریں :