پاکستان
01 جون ، 2014

ژوب : لیویز اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک

ژوب…ژوب کے علاقے کلی مینا بازار میں لیویز اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتارکرلیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے کلی مینا بازار میں پانچ ڈاکودو افراد سے موٹرسائیکل چھین کرفرار ہورہے تھے ،اطلاع ملنے پر لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے دونوں جانب سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک ڈاکو فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے تاہم تین ڈاکووں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید خبریں :