02 جون ، 2014
لاہور…چیف ایگزیکٹو لیسکو ارشد رفیق اورجنرل منیجر آپریشنز لیسکو محبوب علی کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا۔ایف آئی حکام نے دونوں افسروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے۔وزارتِ پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق چیف لیسکو ارشد رفیق کے خلاف لوڈشیڈنگ شیڈول پرعمل نہ کرنے اورناقص ٹرانسفارمرزکی مہنگے داموں خریداری سمیت دیگرالزامات ہیں۔ان کیساتھ جنرل منیجر آپریشنز لیسکو محبوب علی کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔دونوں کی گرفتاریاں نئی وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی کی خصوصی ہدایت پر عمل میں آئیں۔نرگس سیٹھی نے ان سے وضاحتیں طلب کی تھیں،جو وہ پیش نہ کر سکے۔دونوں افسروں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔ایف ائی اے کے بعدان کی انکوائری نیب کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق آج شام تک نیا چیف لیسکو تعینات کر دیا جائے گا۔