02 جون ، 2014
میران شاہ…شمالی وزیرستان میں پولیٹیکل انتظامیہ نے کرفیو نافذ کردیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے تحصیل میرعلی، میران شاہ، دو سلی، رزمک، بویا اور دتہ خیل سمیت ایجنسی بھر میں غیرمعینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور بنوں میران شاہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیاگیا ہے۔