پاکستان
02 جون ، 2014

توانائی اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،شہباز شریف

توانائی اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،شہباز شریف

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ پنجاب میں بائیوماس اور بائیوگیس سے توانائی حاصل کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔توانائی اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،توانائی کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا سفر طے نہیں ہو سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے توانائی سیکٹر کے بھارتی ماہرین کے وفدنے ملاقات کی،اس موقع پرمتبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔محمد شہباز شریف نیکہاکہ ان کی حکومت توانائی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کررہی ہے۔اس سلسلے میں غیرملکی ماہرین کی مہارت اور تجربے سے بھی فائدہ اٹھایا جائیگا،بھارتی ماہرین کاکہناتھا کہ وہ پنجاب حکومت کے ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں تعاون کریں گے۔

مزید خبریں :