کاروبار
02 جون ، 2014

غربت اور مہنگائی میں کمی کیلئے بجٹ میں جی ایس ٹی کی شرح کم کی جائے،تاجر

غربت اور مہنگائی میں کمی کیلئے بجٹ میں جی ایس ٹی کی شرح کم کی جائے،تاجر

لاہور …لاہور کے تاجروں اور عوام کا مطالبہ ہے کہ غربت اور مہنگائی کم کرنے کے لیے جنرل سیلز ٹیکس کی شرح کم کی جائے،ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا جائے، روزگار بڑھانے کیلئے صنعتی مراعات کا اعلان کیا جائے۔مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت کل نئے بجٹ کا اعلان کرے گی۔عوام کو بجٹ سے بہت توقعات ہیں کہ ان کے مسائل کا حل اس میں سامنے لایا جائے گا ،تاہم لوگوں کا شکوہ ہے کہ ایک سال گزر گیا، بجلی گیس دگنی مہنگی ہوئی اور ملی بھی نہیں،یہی حال مہنگائی کا ہے جو کئی گنا بڑھ گئی ہے، آٹا روٹی دال چاول سبزی پھل ہر چیز عوام سے دور ہوئی۔دوسری طرف تاجر برادری بھی رونا روتی نظر آئی ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کا حجم بڑھانے کی بجائے صرف شرح بڑھائی جارہی ہے جس سے پیداواری لاگت بڑھے گی ،موجودہ حکمرانوں سے کوئی زیادہ امید نہیں،روز گار کی دستیابی اور صنعتی ترقی خواب ہی رہے گا۔تاجر ہوں یا عام آدمی دونوں طبقے مایوس دکھائی دیتے ہیں ،معاشی ماہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت کرپشن میں کمی لائے تاکہ مڈل مین کی اجارہ داری ختم کر کے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بن سکے۔

مزید خبریں :