پاکستان
02 جون ، 2014

پنڈی بھٹیاں : ن لیگ کی ایم پی اے سے بد تمیزی،28 افراد کیخلاف مقدمہ

پنڈی بھٹیاں : ن لیگ کی ایم پی اے سے بد تمیزی،28 افراد کیخلاف مقدمہ

پنڈی بھٹیاں …پنڈی بھٹیاں میں مسلم لیگ ن کی ایم پی اے فرزانہ بٹ سے بد تمیزی پرتحریک انصاف کی نو منتخب ایم پی اے نگہت انتصار کے بیٹے اور بھتیجے سمیت پی ٹی آئی کے 28کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 10کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ حافظ آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 107میں 29مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2پنڈی بھٹیاں کے پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کی اراکین اسمبلی فرزانہ بٹ اور سلمیٰ شاہین کی گاڑی کو روک کر ان سے بدتمیزی کی تھی اور اس دوران انھوں نے ان پر آوازیں کستے ہوئے ایم پی اے فرزانہ بٹ کو دھکے مارے۔ بعض کارکنوں نے ان سے پرس چھیننے کی بھی کوشش کی تھی۔ جس پر سٹی پولیس پنڈی بھٹیاں نے پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی کے بیٹے عون جہانگیر، بھتیجے عزم جہانگیر سمیت 13نامزد اور 15نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 10کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید خبریں :