02 جون ، 2014
پشاور…پشاور میں پولیس رائیڈر اسکواڈ پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم ملزمان نے پولیس رائیڈر اسکواڈ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہل کاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔