پاکستان
02 جون ، 2014

کیبل آپریٹروں نے سیاسی جماعت کا روپ دھار لیا ہے، رانا ثناء اللہ

کیبل آپریٹروں نے سیاسی جماعت کا روپ دھار لیا ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز نے ایک سیاسی جماعت کا روپ دھار لیا ہے اور ریاست کے اندر ریاست بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں کیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹروں نے سیاسی جماعت کا روپ دھار لیا ہے، کیبل آپریٹر ریاست کے اندر ریاست بننے کی کوشش کر رہے ہیں، لوگوں کو شبہات ہیں کہ کیبل آپریٹروں کے پیچھے خفیہ ہاتھ ہیں، میرا خیال ہے کہ معاملات ایک ہفتے میں ٹھیک ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :