03 جون ، 2014
اسلام آباد… سندھ ، پنجاب ، بلوچستان میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلگت بلتستان ، مالاکنڈ ،ہزارہ، پشاور،کوہاٹ اور بنوں ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے،تاہم سندھ ، پنجاب اوربلوچستان کے شہروں میں گرمی عروج پر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ، سرگودھا ،مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔