پاکستان
03 جون ، 2014

نوازشریف بجٹ اجلاس کے بعد سینیٹ پہنچ گئے

نوازشریف بجٹ اجلاس کے بعد سینیٹ پہنچ گئے

اسلام آباد…نوازشریف بجٹ اجلاس کے بعد سینیٹ اجلاس پہنچ گئے۔نیرحسین بخاری کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس ہوا۔دوران اجلاس پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی خالی ہونے والی نشست پر سینیٹر منتخب ہونے والے تاج حیدر نے حلف اٹھایا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو سینیٹ میں اپوزیشن ارکان خوش آمدید کہتے ہیں،اپوزیشن میں بے چینی اور تجسس تھا کہ نواز شریف کو 1سال ہو گیا اور ہم راہ تکتے ر ہے، چلو کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے۔ اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ طالبان مذاکرات، دورہٴ بھارت اور لوڈشیڈنگ سمیت مختلف سوالات ذہن میں اٹھتے رہتے ہیں،وزیراعظم خودبھی سینیٹ آئیں اور وزرا کو بھی سینیٹ کی کارروائی سنجیدگی سے لینے کی ہدایت کریں،وزیرنہ آئے تو کہنا پڑے گا، غیروں سے کہا تم نے، غیروں سے سنا تم نے، کچھ ہم سے کہا ہوتا، کچھ ہم سے سنا ہوتا۔ سینیٹ کا اجلاس کل شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں :