پاکستان
03 جون ، 2014

الطاف حسین کی گرفتاری پر کراچی کا امن تباہ نہیں ہونا چاہیے،سراج الحق

الطاف حسین کی گرفتاری پر کراچی کا امن تباہ نہیں ہونا چاہیے،سراج الحق

پشاور…جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری کے پہلے سے آثارموجود تھے اورلندن میں ہونے والی اس گرفتاری کی بنیاد پرکراچی کا امن تباہ نہیں ہونا چاہئے۔ جیو نیوز سے ٹیلی فون پربات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیرکاکہنا تھاکہ الطاف حسین کی گرفتاری کوئی غیرمتوقع اقدام نہیں تھا بلکہ اس کے آثارپہلے سے موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی نظام انصاف میں ملزم کوصفائی کا پورا موقع دیا جاتا ہے اس لئے الطاف حسین کواس موقع سے فائدہ اٹھا کرعدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ لندن میں ہونے والی اس گرفتاری سے کراچی کا امن متاثرنہ ہو۔

مزید خبریں :