03 جون ، 2014
کراچی…گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثارکوٹیلی فون کیا ہے۔گورنر سندھ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں وزیراعظم اوروزیرداخلہ کے تعاون پر شکر گزار ہیں، وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے الطاف حسین اورکارکنان سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گورنرسندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے الطاف حسین کی صحت پر تشویش کا اظہار اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔