پاکستان
03 جون ، 2014

جنگ گروپ ہر طرف سے مسلسل حملوں کی زد میں ہے، فریڈم نیٹ ورک

جنگ گروپ ہر طرف سے مسلسل حملوں کی زد میں ہے، فریڈم نیٹ ورک

اسلام آباد… آزادی اظہار رائے کیلئے کام کرنے والے فریڈم نیٹ ورک کاکہناہے کہ حامد میر پر حملے کے بعد جنگ میڈیاگروپ ہر طرف سے مسلسل حملوں کی زد میں ہے،اسے غیر محفوظ چھوڑ دیا گیا، فوج نے کنٹونمنٹ ایریاز میں یک طرفہ طور پر جنگ اور دی نیوز پر پابندی لگا رکھی ہے، جیو نیوز ملک بھر میں کیبل نیٹ ورک پر نوے فیصد بند ہے۔ اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں فریڈم نیٹ ورک نے جنگ، دی نیوز اور جیو نیوز کے صحافیوں پر جاری حملوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے روزنامہ جنگ ملتان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ظفرآہیر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ فوج نے کنٹونمنٹ ایریاز میں یک طرفہ طور پر جنگ اور دی نیوز پر پابندی لگا رکھی ہے۔ جیو نیوز ملک بھر میں کیبل نیٹ ورک پر نوے فیصد بند ہے۔جنگ گروپ مسلسل ریاست سے تحفظ کی فراہمی کے لیے اپیلیں کررہا ہے لیکن اسے غیرمحفوظ چھوڑدیاگیا۔ ریاست تحفظ سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عوام کو ان کے جاننے کے حق سے محروم نہیں رکھنا چاہیے، حکومت جیو نیوز، جنگ اور دی نیوز کے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے۔مخالف نجی ٹی وی چینل پر نفرت پر مبنی تقریروں نے جیو نیوز کے صحافیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

مزید خبریں :