پاکستان
04 جون ، 2014

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی، مختلف شہروں میں دھرنے،سڑکوں پرسناٹے کا راج

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی، مختلف شہروں میں دھرنے،سڑکوں پرسناٹے کا راج

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو گزشتہ روزلندن میں حراست میں لیے جانے کے بعد سے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں دوسرے روز بھی سناٹے کا راج رہا، چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ویران اور سڑکیں سنسان رہیں۔ کراچی میں بدھ کو صبح سے ہی پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ انتہائی کم رہی، دکانیں، کاروباری مراکز، پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند رہے۔ جامعہ کراچی اور تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ نجی اور سرکاری دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ حیدرآباد میں بھی کاروبارزندگی مفلوج رہا، دکانوں پر تالے ڈلے رہے اور سڑکوں سے گاڑیاں غائب ہوگئیں۔ سکھر میں بھی یہی صورتحال رہی، سڑکوں پرسناٹا رہا۔ نواب شاہ شہر بھی مکمل بند رہا، مریم روڈ اورگولی مار کے علاقے میں فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہر کے داخلی راستوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ میر پورخاص، سانگھڑ، عمر کوٹ میں تعلیمی مراکز، کاروبار اور ٹریفک کے ساتھ ساتھ تمام پٹرول پمپ بھی بند رہے، جبکہ صبح کے وقت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی گئی۔

مزید خبریں :