پاکستان
04 جون ، 2014

الطاف حسین زیر حراست ،کراچی میں ایم کیو ایم کانمائش چورنگی پر دھرنا جاری

الطاف حسین زیر حراست ،کراچی میں ایم کیو ایم کانمائش چورنگی پر دھرنا جاری

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن میں حراست میں لیے جانے کے خلاف ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی جانب سے گزشتہ روز سے کراچی میں نمائش پر دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں اظہار یکجہتی کے لیے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو حراست میں لیے جانے کے خلاف بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے کارکن اورہم درد گزشتہ روز سے نمائش پردھرنا دیے ہوئے ہیں، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کے مطابق جب تک ان کا اپنے قائد الطاف حسین سے رابطہ نہیں ہوتا، دھرنا جاری رہے گا۔دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں،پیپلز پارٹی الطاف حسین کے احسانات کو نہیں بھلا سکتی۔ مسلم فنکشنل کے وفدکی قیادت کرتے ہوئے جام مدد علی کا کہنا تھاکہ پیرصاحب پگارا کا الطاف حسین کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اور صنعت کار وتاجر برادری کے وفد نے بھی ایم کیو ایم کے دھرنے میں شرکت کی اور ایم کیوایم کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وکلاء اور صحافی تنظیموں کے وفود نے بھی دھرنے میں شرکت کی اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو حراست میں لیے جانے پر تشویش کے اظہار کے ساتھ ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔

مزید خبریں :