04 جون ، 2014
باجوڑ …دفتر خارجہ نے باجوڑ میں پاکستانی پوسٹوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹھوس اقدامات کرے تاکہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال نہ ہو سکے۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں دو پاکستانی پوسٹوں پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی شہید اور ایک افسر سمیت دو زخمی ہو گئے، گزشتہ دس روز میں سرحد پار سے یہ تیسرا حملہ ہے،پاکستان حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، معاملہ کابل میں افغان حکومت اور پاکستان میں افغانستان کے سفارت خانے کے سامنے اٹھایا گیا ہے۔