پاکستان
04 جون ، 2014

امید ہے متحدہ قیادت حالات نارمل کرنے میں کردار ادا کرے گی،پرویز رشید

امید ہے متحدہ قیادت حالات نارمل کرنے میں کردار ادا کرے گی،پرویز رشید

اسلام آباد …وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو قانونی اور اخلاقی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے،امید ہے ایم کیو ایم کی قیادت کراچی میں حالات نارمل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ عابد ملک کی رپورٹاسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ الطاف حسین مقبول لیڈر ہیں، ان کی گرفتاری کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ملی ، وزیراعظم نے پاکستانی ہائی کمیشن کو ان سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ برطانیہ کو مطلوب 2 افراد کے بارے میں اخبارات میں ہی پڑھا ہے، حکومت نے الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کے لیے پورا تعاون کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے سردیوں کے ستائے لوگ اب گرمیوں میں نہیں آئیں گے۔طاہر القادری اس سے پہلے سردیوں میں لوگوں کو نمونیا میں مبتلا کرکے چلے گئے تھے، اب ان کے ستائے لوگ گرمیوں میں نہین آئیں گے ، عمران خان نے بجٹ تقریر غور سے سنی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پارلیمانی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔ پرویز رشید نے فتح جنگ میں 2 فوجی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت بھی کی۔اس سے پہلے پارلیمنٹیرینز کانفرنس سے خطاب میں پرویز رشید نے کہا کہ ماضی میں ادارے ایسے ٹوٹتے رہے جیسے چلغوزہ ٹوٹتا ہے، اب بدقسمتی کا دور ختم ہوچکا ہے، بیلٹ باکس کے نتائج تسلیم کیے جائیں، دھمکیوں اور دھرنوں سے مینڈیٹ تبدیل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ابھی حکومتیں کام شروع بھی نہیں کرتیں کہ ان کے خاتمے کی تاریخیں دے دی جاتی ہیں۔

مزید خبریں :