پاکستان
04 جون ، 2014

اسلام آباد:تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کرنے والے کلرکوں پر پولیس کی شیلنگ

اسلام آباد:تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کرنے والے کلرکوں پر پولیس کی شیلنگ

اسلام آباد… تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے کلرکس پر اسلام آباد پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔ مظاہرین کو ربڑ کی گولیوں سے بھی نشانہ بنایا گیا ۔ 10 افراد زخمی ہو گئے جب کہ متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تنخواہوں میں اضافے کے لیے کلرکس نے جناح ایونیو پر چائنا چوک کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین ڈی چوک جانے کے لیے آگے بڑھے تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی، پھر ہوائی فائرنگ کی گئی اور مظاہرین کو ربڑ کی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ پولیس کی کارروائی سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔ کئی افرد کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ 10 زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال پہنچا دیا گیا۔

مزید خبریں :