04 جون ، 2014
کراچی…کراچی میں مختلف جامعات اور کالجز نے کل ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔ ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی، کردیے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے جن کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔ ناظم امتحانات سندھ بورڈآف ٹیکنکل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔وفاقی اردو یونیورسٹیاور جناح ویمن یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق میں کل کے تمام پرچے ملتوی کردئے گئے ہیں نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔