پاکستان
05 جون ، 2014

پشاور: فاٹا سیکرٹریٹ کے اکاوٴنٹ آفیسر ڈرائیور سمیت قتل

 پشاور: فاٹا سیکرٹریٹ کے اکاوٴنٹ آفیسر ڈرائیور سمیت قتل

پشاور …پشاور کے علاقے غریب آباد میں فاٹا سیکرٹریٹ کے اکاوٴنٹ آفیسر کو ڈرائیور سمیت قتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق فاٹا سیکرٹریٹ کے اکاونٹ آفیسر احسان اللہ اپنے ڈرائیور خائستہ رحمان کے ہمراہ ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ غریب آباد کے علاقے میں ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل ذاتی دشمنی پر کیاگیا۔ حملہ آور موٹرسائیکل سوارتھے۔ جنھوں نے 9ایم ایم اور 30 بور پستول سے فائرنگ کی۔ جس سے احسان اللہ اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید خبریں :