پاکستان
05 جون ، 2014

الطاف حسین کی گرفتاری، احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

 الطاف حسین کی گرفتاری، احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

کراچی…ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے،تاہم رابطہ کمیٹی کی اپیل کے بعد تمام شہروں میں کاروبارِ زندگی معمول پر آگئے ہیں۔متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے پریس کلب کے باہر دھرنا دیا گیا ہے۔دھرنے میں اراکین صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں کارکن موجود ہیں۔ایم کیو ایم سکھر زون کے انچارج شہزادہ گلفام کی قیادت میں پریس کلب پر دھرنا دیا گیا ہے۔نواب شاہ ،میرپورخاص ،لاڑکانہ ، قمبر شہدادکوٹ ، گھوٹکی ،اوباڑو ، ڈہرکی، میرپورماتھیلو ، جیکب آباد، شکارپور ، کشمور ، کندھکوٹ ، خیرپور ،ٹنڈومحمدخان، ٹنڈوالہیار، ٹھٹھہ ، سانگھڑ اور نوشہروفیروز سمیت پنجاب کے بھی چھوٹے بڑے شہروں میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلیے احتجاجی دھرنے دیے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :