پاکستان
05 جون ، 2014

غداری کیس:اضافی دستاویزات کی فراہمی پر فیصلہ 13جون کو سنایا جائے گا

 غداری کیس:اضافی دستاویزات کی فراہمی پر فیصلہ 13جون کو سنایا جائے گا

اسلام آباد…سنگین غداری کیس میں مشرف کے وکلا کی اضافی دستاویزات حوالے کرنے کی درخواست پر اکرم شیخ کے دلائل، کہا کہ پرویز مشرف نے بطور آرمی چیف ایمرجنسی نافذ کی،وکلاء صفائی خود بھی یہ رکارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، 13 جون کو سنایا جائے گا۔خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی اضافی دستاویزات حوالے کرنے بارے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ جتنی دستاویزات تھیں وہ دے دی گئی ہیں۔ وکلاء صفائی کو مزید ریکارڈ چاہیے تو وہ خود بھی حاصل کر سکتے ہیں۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کی ۔پرویز مشرف کی جانب سے تین نومبر 2007کے ایمرجنسی نفاذ،سات نومبر کے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی، ارکان قومی اسمبلی، کور کمانڈرز اور وزراء کے نام و پتے مانگے تھے۔پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ پرویز مشرف نے بطور آرمی چیف ایمرجنسی نافذ کی اور نئے آنے والے آرمی چیف سے ایمرجنسی اٹھانے کا اختیار لے لیا گیا۔یہ اختیار صدر پرویز مشرف کے پاس تھا۔اکرم شیخ نے کہا کہ تین نومبر سے پہلے ہونے والے کابینہ اجلاس میں ایمرجنسی کا نفاذ ایجنڈے پر نہیں تھا۔چھ نومبر کو وزیراعظم شوکت عزیز نے کابینہ کو ایمرجنسی بارے بتایا اور شریف الدین پیرزادہ نے کابینہ کو بریفنگ دی۔شوکت عزیز نے بطور وزیراعظم ایمرجنسی کے نفاذ کی کوئی سمری نہیں بھجوائی تھی۔انہوں نے ملکی صورت حال پر صدر کو خط لکھا تھا جو کسی صورت بھی ایڈوائس کے زمرے میں نہیں آتا۔عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 13 جون کو سنایا جائے گا۔

مزید خبریں :