05 جون ، 2014
لاہور…چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس کی بے حسی پر عدلیہ کوتحفظات ہیں۔پولیس ذمے داری کا مظاہرہ کرتی توفرزانہ کاقتل نہ ہوتا۔عدالتوں کے ارد گرد کاعلاقہ حملہ آوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عمرعطابندیال اورجسٹس منظور ملک پر مشتمل دورکنی خصوصی بنچ نے عدالتوں کی سیکیورٹی اورفرزانہ قتل کیس کی سماعت کی۔عدالت نے فرزانہ قتل کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری رپورٹ طلب کرلی اور قتل کیس کاچالان اور تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔2رکنی بنچ نے عدالتوں کی سکیورٹی کیحوالے سے اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔