05 جون ، 2014
کراچی …ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی آج لندن کے اسپتال میں انجیوگرافی کی جائے گی۔ لندن میں گرفتاری کے بعد سے الطاف حسین اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے الطاف حسین کی آج انجیوگرافی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیکل قواعد کے مطابق انجیو گرافی کی صورت میں ڈاکٹرز الطاف حسین کو کم از کم آٹھ سے دس گھنٹے آرام کا مشورہ دیں گے اور ایسی صورت میں پولیس ان کا بیان نہیں لے سکے گی۔