05 جون ، 2014
کوئٹہ…بلوچستان کے علاقے سوئی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 30شدت پسند ہلاک ہو گئے،بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہنا ہے کہ آپریشن میں تیس شرپسند مارے گئے،جبکہ شرپسندوں کے آٹھ کیمپ بھی تباہ کردیئے گئے ،کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کسی علاقے میں فوجی آپریشن نہیں ہورہا۔ان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 2 مغوی بھی بازیاب ہو ئے ۔