پاکستان
06 جون ، 2014

پی آئی اے میں سی بی اے ریفرنڈم: ایرلیگ آف پی آئی اے کامیاب

پی آئی اے میں سی بی اے ریفرنڈم: ایرلیگ آف پی آئی اے کامیاب

کراچی…پی آئی اے میں اجتماعی سودے کار ایجنٹ سی بی اے کے ریفرنڈم میں مسلم لیگ ن کی حمائت یافتہ مزدور یونین ایرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز کامیاب ہوگئی ہے۔این آئی ار سی کے ذرائع کے مطابق ایرلیگ آف پی آئی اے یمپلائز نے 4 ہزار 143 ووٹ حاصل کئے ، سابقہ سی بی اے پیپلز یونیٹی اور پیاسی یونین پر مشتمل انٹی نجکاری مزدور اتحاد نے 3ہزار 420 ووٹ حاصل کئے۔ پی آئی اے کے پے گروپ ایک سے چار تک کے آٹھ ہزار 380ملازمین نے ووٹ کا حق حاصل تھا۔ جس میں سے 7 ہزار 553 ملازمین نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ سی بی اے منتخب ہونے والی یونین ایر لیگ کے صدر شمیم اکمل نے کامیابی کے بعد پی آئی اے ملازمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی ترقی اور محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے شاندار چارٹرڈ آف ڈیمانڈ منظور کرائیں گے۔

مزید خبریں :