06 جون ، 2014
کراچی ....کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا جس میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔گزشتہ روز کٹی پہاڑی کے قریب دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے تھے۔زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کو پلانٹڈ ڈیوائس کا دھماکا قرار دیا ہے۔