پاکستان
06 جون ، 2014

جیوکو معطلی کے فیصلے سےہمت نہیں ہارنی چاہیے،جاوید جبار

جیوکو معطلی کے فیصلے سےہمت نہیں ہارنی چاہیے،جاوید جبار

اسلام آباد....سابق وزیراطلاعات جاوید جبار کا کہنا ہے کہ جیوکو معطلی کے فیصلے سےہمت نہیں ہارنی چاہیے،جیوکو آزادی اظہار کے لیے کھڑے رہنا ہوگا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں جاوید جبار کا کہنا تھا کہ جیو کی بندش کا فیصلہ،ایک مایوس کن اور غیر معمولی واقعہ ہے۔پیمرا کا فیصلہ آزادی اظہارکو نہیں دبا سکے گا۔ جاوید جبار کا کہنا تھا کہ لائسنس کی معطلی پیمرا کا قانونی حق ہے لیکن فیصلے سے پہلے جیو کا موقف سننا بہت ضروری تھا۔قائم مقام چیرمین پیمرا کو چاہیے تھا کہ تمام ممبران کو مناسب نوٹس جاری کرکے یہ فیصلہ لیتے۔انہیں جیو اور وزارت دفاع کا موقف دوبارہ سننا چاہیے تھا۔۔جاوید جبار کا کہنا تھا کہ جیو اور جنگ گروپ پر حملے کے معاملے پربھی پیمرا کو غور کرنا چاہیے تھا۔ جاوید جبارنے سوال اٹھایا کہ خفیہ طور پر جنگ گروپ اور جیو کے خلاف جو اقدامات اٹھائے گئے کیا وہ درست تھے؟ دھمکیاں اور اخبار جلانا کہاں کا انصاف ہے؟۔ جاوید جبار نے جنگ گروپ اور جیو کو پیمرا کے یکطرفہ فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا مشورہ دیا۔

مزید خبریں :