پاکستان
06 جون ، 2014

ہم جیوکی معطلی کو ناانصافی سمجھتے ہیں، سینیٹر زاہد خان

ہم جیوکی معطلی کو ناانصافی سمجھتے ہیں، سینیٹر زاہد خان

کراچی...عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ آج یہ جیو کیساتھ ہوا ہے ،کل کسی اورکے ساتھ ہوسکتا ہے۔ جیونیوز سے بات کرتے ہوئے سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ جیوکے خلاف کارروائی سے ہماری بدنامی ہوگی،جیوکی معطلی کو ہم ناانصافی سمجھتے ہیں اوراس کی مذمت کرتے ہیں۔صدر(ن)لیگ خیبرپختونخوا پیر صابر شاہ نے جیو کیخلاف فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس معطل کرنیکا فیصلہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، یہفیصلہ ملک و قوم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہو سکتا۔

مزید خبریں :