پاکستان
06 جون ، 2014

جیو کیخلاف پیمرا کے فیصلے پر مختلف شخصیات کا رد عمل

جیو کیخلاف پیمرا کے فیصلے پر مختلف شخصیات کا رد عمل

لاہور....جماعت ِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پیمرا کو جیو کا مؤقف سننا چاہیے تھا۔ سابق چیف جسٹس پاکستان سعید الزمان صدیقی کا کہنا ہے کہ پیمرا کے فیصلے کے خلاف جیو کو قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔سابق وزیراطلاعات جاوید جبار کا کہنا ہے کہ جیوکو معطلی کے فیصلے سےہمت نہیں ہارنی چاہیے، جیوکو آزادی اظہار کے لیے کھڑے رہنا ہوگا۔ معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے سے جیوکے ساتھ پورے میڈیا کا نقصان ہوا ہے۔سینئیر صحافی اور کالم نگار ایاز امیر نے پیمرا کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔پیمرا کے فیصلے کو تاجروں نے بھی یکطرفہ قرار دیا ہے۔ چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ بہت پہلے ہی حل ہو جانا چاہیے تھا۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور سینئر صحافی عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت آزادی صحافت کے حق میں ہے، اس معاملے میں اگر پیمرا نے اپنی حد سے تجاوز کیا ہے تو اتھارٹی کی گرفت بھی ہو گی۔

مزید خبریں :