06 جون ، 2014
لندن......اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے وکلا کو بریفنگ دی ہے۔ بریفنگ کے دوران الطاف حسین سے متعلق شبہات اور گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا۔ الطاف حسین کے وکلا کو بتا دیا گیا کہاں سے کیا سوالات پوچھے جائیں گے۔الطاف حسین سے توقعات اور ان کے حقوق سے پولیس کی جانب سے آگاہ کیا جائے گا۔ الطاف حسین کے انٹرویو کے دوران ان کے2 وکلا موجود ہوں گے۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا انٹرویو ریکارڈڈ ہوگا۔