پاکستان
06 جون ، 2014

الطاف حسین سے ریکارڈڈ پولیس انٹرویوکے دوران 2وکلا موجود ہونگے

الطاف حسین سے ریکارڈڈ پولیس انٹرویوکے دوران 2وکلا موجود ہونگے

لندن میں گرفتار ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے ،اسکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین سے ریکارڈڈ انٹرویو کر ے گی اس دوران الطاف حسین کے 2وکلا موجود ہوں گے۔ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کواسپتال سے تھانے منتقل کرکے برطانوی پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین کے وکلا کوایم کیوایم کے قائد کی گرفتاری کی وجوہات اوراپنے شہبات سے آگاہ کر چکا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق الطاف حسین جتنا وقت اسپتال میں رہے وہ وقت حراست کی مدت میں شمار نہیں ہوگا ۔الطاف حسین کومنی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے تاہم ان پر تاحال باضابطہ الزامات عائد نہیں ۔الطاف حسین دوروز تک لندن کے اسپتال میں زیرنگہداشت رہے ہیں جہاں انکی انجیو گرافی اوربلڈشوگرسمیت مختلف ٹیسٹ لیےگئے۔اسپتال سے تھانے منتقلی کےبارےمیںکہا گیاہے کہ یہ ایم کیوایم کےقائدکی صحت سے متعلق ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد کی گئی ہے۔الطاف حسین نے انجیوگرافی سے پہلے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سےٹیلےفون پربات کی تھی اور اسپتال میں اپنی بیٹی افضاالطاف سےملاقات بھی کی ۔ جس میں انہوں نے افضا کو بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :