پاکستان
06 جون ، 2014

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ریلی،مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ریلی،مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی

اسلام آباد.... تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی، ریڈزون میں جانے سے روکنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھاپائی اور دھکم پیل ہوئی۔ کارکنوں نے کنٹینر پر چڑھ کر نعرےبازی کی۔ تحریک انصاف کی عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی مرکزی سیکرٹریٹ سے شروع ہوئی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریڈیو پاکستان کے قریب پولیس نے کنٹینر لگا کر مظاہرین کو ریڈ زون میں جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی اور دھکم پیل ہوتی رہی۔ مظاہرین شدید نعرے بازی کرتے رہے اور الیکشن کمیشن کا پتلا بھی جلایا، بعض کنٹینرز پر چڑھ گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سیف الله نیازی نے چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ اگلے جمعے کو بھی احتجاج کیا جائےگا۔

مزید خبریں :