06 جون ، 2014
حیدرآباد....ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یک جہتی کے لیے سندھ کے مختلف شہروں میں کارکنوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔الطاف حسین کی جلد صحت یابی کے لیے آج یوم دعا منایا گیا ۔حیدر آباد پریس کلب کے باہر چوتھے روز بھی ایم کیو ایم کے کارکنوں کا دھرنا جاری ہے ،نماز جمعہ کے بعد سیکٹرز اور مساجد میں قائد تحریک الطاف حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں اور قائد تحریک سے اظہار یک جہتی اور محبت کا اظہار بھی کیا گیا۔سکھر میں بھی کارکنوں نے پریس کلب کے باہر دھرنا دیا ہے اور دعا مانگی خیر پور میں کچہری روڈ پر کارکنوں نے دھرنا دیا ہوا جبکہ آج الطاف حسین کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں نے الطاف حسین کی صحت کے لیے دورود شریف اور آیت کریمہ کا ورد کیا ۔نواب شاہ میں پریس کلب اور جیکب آباد کے ڈی سی چوک پر کارکنوں نے دھرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کارکنوں نے الطاف حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ۔لاڑکانہ کے جناح باغ چوک میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے کیمپ لگا رکھا ہے جہاں چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے،قمبر کے پریس کلب کے باہر کارکن چار روز سے جمع ہیں ۔میرپورخاص پریس کلب کے سامنے ایم کیو ایم کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے یوم دعا مناتے ہوئے الطاف حسین کی صحت یابی کے لیے آیت کریمہ کا ورد کیا ،دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہیں ۔