07 جون ، 2014
کراچی.....کراچی کے علاقے کورنگی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بھتے کی 19سے زائد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ بھتا خور سہیل احمد عرف زبیری کو گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماکر بدنام زمانہ بھتا خور سہیل احمد عرف زبیری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نجی انشورنس کمپنی میں سیلز کنسلٹنٹ ہے جس کے باعث بڑے بزنس مین حضرات کا ڈیٹا اس کے پاس موجود تھا ، جبکہ اس نے ان حضرات کے پتے اور ٹیلی فون نمبرز پر مشتمل کتاب بھی بازار سے خریدی تھی،ملزم چھ سے زائد بینکوں میں نوکری بھی کرچکاہے۔