پاکستان
07 جون ، 2014

مانسہرہ:کوسٹر کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق اور31زخمی

مانسہرہ:کوسٹر کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق اور31زخمی

مانسہرہ....مانسہرہ میں گاندھیاں کے قریب کوسٹر کھائی میں گرنے سے 6افراد جاں بحق اور31زخمی ہو گئے۔مرنے والوں اور زخمیوں میں پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق کوسٹر میں سوار مسافر راول پنڈی سے گلگت جارہے تھے ۔ مانسہرہ میں گاندھیاں کے قریب بریک فیل ہونے کی وجہ سے کوسٹر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں پاک فوج کے ایک جوان سمیت 6افراد جاں بحق اور 31زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں پاک فوج کے 7جوان بھی شامل ہیں جو چھٹیاں گذار کر واپس سیاچن جا رہے تھے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مانسہرہ ، ایوب میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :