پاکستان
07 جون ، 2014

بے نظیر ایئر پورٹ اسلام آباد سے لندن جانیوالے مسافر سے 5 کلو ہیروئن بر آمد

بے نظیر  ایئر پورٹ اسلام آباد سے لندن جانیوالے مسافر سے 5 کلو ہیروئن بر آمد

اسلام آباد.... بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سے لندن جانے والے مسافر سے 5 کلو ہیروئن بر آمد کر لی گئی۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق مسافر بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے لندن جا رہا تھا۔چیکنگ کے دوران اے ایس ایف نے مسافر کے سامان سے 5 کلو ہیروین برآمد کر لی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ملزم کلر سیداں کا رہائشی ہے۔ اے ایس ایف نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو اے این ایف کے حوالے کر دیا ہے ۔

مزید خبریں :