پاکستان
07 جون ، 2014

باجوڑ ایجنسی میں دو مقامات پر دھماکے،پاک فوج کے 2 جوان شہید

باجوڑ ایجنسی میں دو مقامات پر دھماکے،پاک فوج کے 2 جوان شہید

راولپنڈی....باجوڑ ایجنسی میں 2 مختلف مقامات پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دو جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں دو جوان شہید ہو گئے۔ دہشت گردوں نے ایک بم پاک افغان سرحد پرپاکستانی چیک پوسٹ کے قریب نصب کر رکھا تھا جبکہ دوسرا بم باڑہ میں کمرانگ کے علاقے میں نصب کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :