کھیل
07 جون ، 2014

ہاکی ورلڈ کپ:بیلجیئم نے اسپین، بھارت نے ملائیشیا،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرادیا

ہاکی ورلڈ کپ:بیلجیئم نے اسپین، بھارت نے ملائیشیا،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرادیا

ہیگ......ہالینڈ کے شہر ہیگ میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں آج 3میچ کھیلے گئےجن میں بیلجیئم نے اسپین، بھارت نے ملائیشیا، آسٹریلیا نے انگلینڈکو شکست دے دی۔بیلجیئم نے اسپین کو 5-2، بھارت نے ملائیشیا کو 3-2 جبکہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5-0سے ہرا دیا۔ہالینڈمیں آسٹریلوی ٹیم انگلینڈپربھی خوب برسی،کینگروز نےگولز کےانبارلگادیے۔پہلےہاف میں آسٹریلیاکوچارصفرکی برتری مل گئی۔آسٹریلیا نےمیچ پانچ صفر سےاپنےنام کیا۔اس سےملتا جلتاسلوک بیلجیم نےاسپین کےساتھ کیا،ایک طرف سےگول ہوتےرہے،دوسری ٹیم خاموش تماشائی بنی رہی،بیلجیم نےپہلےہاف میں تین گول کیے،بیلیجیم نےپانچ دوکےاسکورسےاہم کامیابی حاصل کرلی۔بھارتی ٹیم کوچوتھےمیچ میں پہلی جیت مل ہی گئ ۔سنسنی خیزمیچ میں انڈیا نے ملائیشیاکو تین دو سےشکست دی۔

مزید خبریں :