دنیا
08 جون ، 2014

یو اے ای کے تمام شہریوں کےلیے دوسال فوجی سروس لازمی

یو اے ای کے تمام شہریوں کےلیے دوسال فوجی سروس لازمی

دبئی....متحدہ عرب امارات میں حکومت نے تمام شہریوں کےلیے دو سال کی فوجی خدمات لازمی قرار دے دی ہیں ۔دبئی ، شارجہ ابوظہبی سمیت یواے ای کی تمام سات ریاستوں میں مقامی لوگوں کو فوجی تربیت دی جائے گی ۔ کیونکہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے فوج میں لازمی خدمت کا قانون جاری کردیا ہے ۔اس قانون کے تحت اچھی صحت والے اٹھارہ سے تیس سال کے مردوں کو دو سال فوج میں خدمت انجام دینی ہوگی ۔ خواتین کےلیے یہ معاملہ اختیاری ہوگا جنہیں سرپرست کی اجازت کے بعد 9 مہینے کےلیے فوج میں سروس کرنی ہوگی۔اس دورانیے میں تربیت کا عرصہ بھی شامل ہے ۔ اس لازمی فوجی خدمات کے قانون کا مقصد عوام کی ملک کے ساتھ وفاداری کو بڑھانا اور کسی ممکنہ بے امنی کی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے ۔

مزید خبریں :