پاکستان
08 جون ، 2014

صو بوں کے درمیان نفرت کا بیج بویا جارہاہے،عمران خان

صو بوں کے درمیان نفرت کا بیج بویا جارہاہے،عمران خان

اسلام آباد..........تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایک خاندان ملک میں حکومت چلارہاہے ، صوبوں کے درمیان نفرت کا بیج بویا جارہاہے،اسلام آباد میں اسد عمر،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اہم عیدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میںملک کا پیسہ لوٹ کر باہر بینکوں میں جمع کرانے والوں کو فائدہ پہنچایا گیا،صوبوں کے ترقیاتی فنڈ کاٹ کر پیسہ پنجاب اور لاہور میں لگایا جا رہا ہے،سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کراچی میںسرکلر ٹرین کی فزیبلٹی سمیت تمام معاملات فائنل تھے لیکن لاہور کےلئے میٹرو پلان پر کام شروع کر دیا گیا,خیبرپختونخوا کا ترقیاتی فنڈ کاٹا گیا ہے،ایسی صورت حال سے صوبوں میں نفرتیں بڑھتی ہیں اور احساس محرومی پیدا ہوتا ہے۔ بجٹ میں کرپٹ لوگوں کو فائدہ پہنچایا گیا،اور ٹیکس چوری کرنیوالوں اور امیروں کو مزید مراعات دی گئیں۔

مزید خبریں :