08 جون ، 2014
قاہرہ.....مصر کے سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی نے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیاہے، ، حلف برداری کی تقریب سپریم آئینی عدالت میں ہوئی عبدالفتاح السیسی کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی ۔ آئینی عدالت کے سربراہ نے السیسی سے حلف لیا ۔ 59 سالہ عبدالفتاح السیسی آئندہ چار برسوں تک منصب صدارت پر فائز رہیں گے ۔حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے،السیسی کے حامی آئینی عدالت کے باہر موجود تھے ۔ صدر بننے والے سابق آرمی چیف نے تقریباً ایک سال قبل مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹا تھا ۔ فوجی بغاوت کے بعد مصر میں اخوان المسلمون کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف بدترین کریک ڈائون کیا گیا ۔ اس دوران ہزاروں کارکن گرفتار کرلیے گئے اور مرکزی قائدین سمیت سیکڑوں افراد کو سزائے موت اور قید کی سزائیں سنائی گئیں ۔