08 جون ، 2014
پیرس..... اسپین کےرافیل نڈال نےفرنچ اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا،فائنل میں انہوں نے جوکووچ کو شکست دی۔کلے کورٹ کےبادشاہ مانے جانے والے نڈال نے نویں بار فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا ۔رافیل نڈال نے ٹائٹل جیتنے کے علاوہ ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے وہ مسلسل پانچ مرتبہ فرینچ اوپن جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔فرنچ اوپن کے فاتح نڈال کو 16 لاکھ 50 ہزار یورو انعام میں ملیں گے۔