11 اپریل ، 2012
ممبئی …انڈین پریمیئر لیگ کے بدھ کو ہونے والے بارہویں میچ میں ممبئی انڈینز نے راجستھان رائلز کو 27رنز سے ہرادیا۔اس سے قبل راجستھان کے کپتان راہول ڈریوڈ نے ٹاس جیت کر پہلے ممبئی کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔جس پر ممبئی نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 197رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔جس میں پولارڈ 64،ریودو47اور لیوی29قابل ذکر بیٹسمین تھے۔راجستھان کی جانب سے امیت سنگھ اور ہوگ نے دو دو وکٹ اپنے نام کی۔جو اب میں راجستھان کی مضبو ط ٹیم ممبئی کے بولرز کا زیادہ دیر مقابلہ نہ کرسکی اور پوری راجپوت ٹیم 19.4اوورز میں170پر ڈھیر ہوگئی۔اویس شاہ 76،راہانے 40اور میناریا 20کے ساتھ راجستھان کے قابل ذکر بلے باز تھے۔ممبئی کی جانب سے مناف پٹیل اور پولارڈ نے چار چار اورلسیتھ مالنگا نے دو وکٹ حاصل کی ۔ممبئی کے پولارڈ کو انکی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ یہ میچ ممبئی کے وینکھڈے گراؤنڈ سے جیو سوپر پر براہ راست دکھا یا گیا۔