پاکستان
23 جنوری ، 2012

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال

اسلام آباد… بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈ آفس اور ریجن کے تمام دفاتر میں ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے دفاترکی تالہ بندی بھی کردی۔ آئیسکو ہیڈ آفس میں آج صبح سے ہی احتجاجی ملازمین ہڑتال کرتے ہوئے ہیڈ آفس کے باہر جمع ہوتے رہے ، ہڑتالی ملازمین نے دفتر کی تالہ بندی کردی اور کسی کو اندر نہ جانے دیاگیا، احتجاجی ملازمین نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف اور ملک میں مہنگائی کے خلاف بھی نعرے بازی کی، احتجاجی کیلئے دیگر آئیسکو آفسز سے بھی ملازمین یونین کے عہدے دار یہاں پہنچتے رہے ، یونین عہدے داروں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں :