انٹرٹینمنٹ
13 جون ، 2014

ایشوریا کا جادو برطا نوی وزیر اعظم پر بھی چڑھ گیا، شوٹنگ کی دعوت دیدی

ایشوریا کا جادو برطا نوی وزیر اعظم پر بھی چڑھ گیا، شوٹنگ کی دعوت دیدی

لندن ......این جے ٹی...... سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن کا جادو برطانوی وزیراعظم پر بھی چڑھ گیا۔زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہی سچ ہے۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن سے برطانیہ میں غیر رسمی ملاقات کے دوران اگلی فلم جذبہ لندن میں شوٹ کرنے کی دعوت دے ڈالی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشواریا رائے اپنے شوہر ابھیشک،بیٹی آرادھیا اور دیگر فیملی ممبر کیساتھ ایک چیریٹی ایونٹ کیلئے برطانیہ میں موجود تھیں جہاں ناصرف ڈیوڈ کیمرون کی اہلیہ سمانتھا کیمرون سے اُنکی ملاقات ہوئی وہین ڈیوڈ کیمرون سے ہونے والی غیر رسمی بات چیت میں ایشوریا نے اُنہیں جیسے ہی اپنے اگلے فلم پراجیکٹ جذبہ کے بارے میں بتایا تو کیمرون نے لندن میں شوٹنگ کرنے کی آفر پیش کردی۔

مزید خبریں :